Live Updates

میرے والد نے عمران خان کے بلا جواز الزامات لگانے پر انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ، بیرسٹر مصطفی رمدے، عمران خان جھوٹے الزامات پر 14دن کے اندر معافی مانگیں، ہم فیصلہ کریں گے ہم نے اس کیس کو لندن میں کرنا ہے یا پاکستان میں ،صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 19:09

میرے والد نے عمران خان کے بلا جواز الزامات لگانے پر انہیں قانونی نوٹس ..

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کے صاحبزادے و سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر مصطفی رمدے نے کہا ہے کہ میرے والد جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے نے عمران خان کی جانب سے بلا جواز الزامات لگانے پر انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی طرف سے لگائے گئے جھوٹے الزامات پر 14دن کے اندر اندر معافی مانگیں۔

جس وقت عمران خان نے پریس کانفرنس میں یہ الزامات لگائے اس وقت وہ لندن میں تھے۔ اب ہم بعد میں فیصلہ کریں گے کہ ہم نے اس کیس کو لندن میں کرنا ہے یا پاکستان میں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرے والد جب جج تھے اُس وقت انہوں نے کبھی بھی کسی بھی شخصیت کو اپنے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہونے دیا تھا۔

(جاری ہے)

ہمارے رشتہ داروں سے وہ کئی کئی سال تک نہ ملتے تھے۔ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف اہم ذمہ داریوں کے سنبھالنے کی بات ہوئی لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا۔ اس سے بڑی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ عہدے اور مراعات ان کے نزدیک کوئی حیثیت نہ رکھتے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے ہمارے خاندان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری تھا۔ عمران خان بغیر کسی ثبوت کے ہمارے خاندان پر الزامات لگا رہے ہیں۔

جن کے بارے میں انہیں عدالت میں آکر جواب دینا ہوگا۔ میرے والد محترم کی انتھک محنت اور دن رات کی کاوشوں کی وجہ سے ہی آج پاکستان میں آزاد عدلیہ موجود ہے۔ آمریت کے دور میں ہمارے خاندان کو خصوصی طور پر ظلم و جبرکا نشانہ بنایا گیا۔ ان تمام تکالیف کے باوجود میرے والد محترم نے کسی بھی خوف کے بغیر اپنے موقف پر قائم رہے اور آزاد عدلیہ بات کرتے رہے ۔ اور اُس وقت عمران خان بھی اُن کے حامی تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :