نبی اکر م کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیر ا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ،انضمام الحق،محمد یوسف

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 19:18

نبی اکر م کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیر ا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں ..

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف اور انضام الحق نے کہا کہ نبی اکر م نورمجسم ﷺ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیر ا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے مذہب اسلام ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے دنیا وی تعلقات کو قائم رکھنے کیلئے لوگ جھوٹ کا سہار الے کر دنیا کی دولت اور عیاشی کو اپنا مستقبل سمجھتے ہیں حالانکہ یہ انسانی زندگی صرف چند گھڑیوں کی ہے سانسوں کی مالا ایک ہی ہچکی میں زندگی کا عارضی چراغ گل کر کے حقیقی زندگی میں منتقل کردیتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مشترکہ طور پر عارفوالا میں جامع اویسیہ میں عوامی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ٰ اور رسول اکرم ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہمیں آپ کے بتائے احکامات پر عمل کرنا ہوگا سنت نبی ہمارے لئے بہترین عملی نمونہ ہے انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی  پر آج تک رہتی دنیا تک مسلمان ادا کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

تمام مسلمان متحد ہوکرسنت رسول اکرم ﷺ پر عمل کرکے اسلام کی سربلندی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :