چنیوٹ، دیرنیہ دشمنی کی بنا پر پیشی بھگت کر گھر واپس جانیوالے پانچ افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 19:54

چنیوٹ، دیرنیہ دشمنی کی بنا پر پیشی بھگت کر گھر واپس جانیوالے پانچ افراد ..

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) ضلع چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کے علاقہ میں دیرنیہ دشمنی کی بنا پر پیشی بھگت کر گھر واپس جانے والے پانچ افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیا۔اے شخص شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ہفتہ کی شام ضلع چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے تھانہ محمد والا کے علاقہ کلری جھنگ سرگودھا روڈ پر پر چھ کار سوار افراد پیشی بھگت کر اپنے گھر موضعہ بھیرو تھانہ قادرپور ضلع جھنگ اپنی کار پر واپس جا رہے تھے کہ پانچ سے چھ نامعلوم مسلح افراد نے فایرنگ کر کے پانچ افردا کو موت کے گھات اتار دیا ہلاک ہو نے والوں میں ذوالفقار،فرید،قیصر،محمد نواز اور کاکا ڈرائیور شامل ہیں جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق دوا فراد موقعہ پر جبکہ تین افراد ہسپتال لے جاتے ہو ئے دم توڑ گئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں دوسری طرف ڈی پی او چنیوٹ عبدالقادر قمر بلوچ نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو چھامپ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لالیاں منتقل کی جا رہی ہیں۔