کوئٹہ : ہزارہ ٹاؤن میں دھماکہ، 4افراد جاں بحق

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 20:38

کوئٹہ : ہزارہ ٹاؤن میں دھماکہ، 4افراد جاں بحق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2014ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون سمیت 14افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔