18اکتوبرکا جلسہ ملکی سیاست میں تہلکہ مچادیگا ،عوام بلاول بھٹوزرداری کوسیاست کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں،خورشید شاہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 22:05

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی مین قائدحزب اختلاف خورشیداحمدشاہ نے کہا کہ 18اکتوبرکا جلسہ ملکی سیاست میں تہلکہ مچادیگا عوام بلاول بھٹوزرداری کوسیاست کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صالح پٹ میں سیدعباس ڈنے شاہ کے سالانہ عرس کی منعقدہ تقریبات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پرسید عنایت حسین شاہ کوآرٹ کونسل ضلع سکھرکاصدرمنتخب کیا انہوں نے کہا کہ جلدآرٹ کونسل کاآفس قائم کرکے فنڈزجاری کیا جائے گاتاکہ آرٹ کونسل کے زیراہتمام اپنے حلقے انتخاب کے ہرچھوٹے بڑے علاقوں میں ثقافتی پروگرام منعقدکروائیں گے تاکہ ووٹروں اورمنتخب نمائندوں میں رابطہ ہے آرٹ کونسل کے زیراہتمام سندھ کی صدیوں پرانی تہزیت کواجاگرکرنے کی کوشش کی جائے گای تاکہ ہماری نئی نسل اپنی ثقافت سے روشناس ہوسکے انہوں نے مزیدکہا کہ بلاول بھٹوکوسیاست میں نابال کہنے والوں کے18اکتوبرکے بعدمنہ بند ہوجائیں کہ عوام کی بھرپورشرکت کرکے ثابت کرے گے کہ بلاول بھٹوزرداری کوکتنا چاہتے ہیں اورانہیں سیاست کے میدان میں دیکھناچاہتے ہیں بلاول بھٹوزرداری شہیدمحترمہ بے نظیربھٹوکی نشانی ہیں انکے سیاست میںآ نے سے ملکی سیاست میں تہلکہ مچ جائیگااس موقع پرنبی بخش جسکانی،سیدگل حسن شاہ،میراخترٹالپر،سیٹھ لڈومل،سیدعاشق حسین شاہ،فیض محمدجسکانی ودیگربھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :