بلاول بھٹو زرداری نے طاہر القادری کو ’کارٹون‘ اور ’ منافق‘ قرار دے دیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 22:06

بلاول بھٹو زرداری نے طاہر القادری کو ’کارٹون‘ اور ’ منافق‘ قرار دے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو ’کارٹون‘ اور ’منافق‘ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ کارٹون ایک دن کوئی بات کہتا ہے اور اگلے دن اس سے بالکل الٹ بات کر تا ہے، اس جیسے منافق لوگوں کو نظر انداز کر دیا جا ئے۔ یاد رہے آج علامہ طاہر القادری نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں زبان کھینچ لینے کی تنبیہ کی تھی۔