Live Updates

اگلاالیکشن آئندہ عید سے پہلے ہو گااور ہماری حکومت بنے گی: عمران خان

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 22:06

اگلاالیکشن آئندہ عید سے پہلے ہو گااور ہماری حکومت بنے گی: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن بے ایمانی اور ظلم کی انتہاءکر دی ہے، ان کا جانا اب ٹھہر چکا ہے کیونکہ میری قوم جاگ چکی ہے، اگلے الیکشن آئندہ عید سے قبل ہی ہو جائیں اور اس کے نتیجے میں ہماری ہی حکومت بنے گی۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایک آزاد اور خود مختار پاکستان بنایا تھا مگر حکمرانوں نے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلا پھیلا کر پوری قوم کی خودداری ختم کر دی،جب نیا پاکستان بنے گا تو ہم کسی اور کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے، اس قوم کو اس کے قدموں پر کھڑا کریں گے اور اقبال اور قائد اعظم کا خواب پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی سیاستدان وصیت کر کے اپنے بیٹے کو لیڈر بنا جائے مگر بے نظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کو ایک وصیت کے ذریعے اپنے شوہر اور بیٹے کے حوالے کر دیاجبکہ اسفند یار ولی خان اور مولانا فضل الرحمان بھی اپنے والد کی وجہ سے لیڈر بنے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :