دورآمریت اور مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے رہنما اور کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ اور دل کی دھڑکن ہیں،وزیر اعظم
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 22:18
کوئٹہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ دورآمریت اور مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے رہنما اور کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ اور دل کی دھڑکن ہیں انہیں کسی طور پربھی نظرانداز نہیں کیاجاسکتا سینٹ انتخابات اور پارٹی کومزید منظم اور فعال بنانے کیلئے موثرحکمت عملی اپنائی جائیگی اس حوالے سے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن صوبائی سینئر نائب صدر سیدال خان ناصر کو ٹاسک دیدیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدال خان ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی اس موقع پرمیاں محمد نوازشریف کو بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی صورتحال سمیت پارٹی کے حوالے سے آگاہ کیا میاں محمد نوازشریف نے کہاکہ آمریت کے دور میں جو رہنما اور سیاسی کارکن پارٹی کیساتھ وابستہ رہتے ہوئے اس مشکل اورکٹھن دور میں پارٹی کا ساتھ دیا وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے سختیاں برداشت کیں وہ میرے دل کی دھڑکن اور ماتھے کاجھومر ہیں جنہیں چاندی اور سونے میں تولوں گا انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن عام انتخابات میں عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر واضح اکثریت سے سامنے آئی بلوچستان میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود بلوچستان کی پسماندگی اور عوام کے احساس محرومی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں ہونے والے تجربات اور بلوچ پشتون قوم پرستوں کے خدشات اورتحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچ اور پشتون قوم پرستوں کو حکومت دی اور پارٹی کی اکثریت کی قربانی دیکر ایک نئے دور کا آغاز شروع کیا تاکہ بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرکے یہاں کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے اتحادی حکومت میں چھوٹے چھوٹے اختلافات پیدا ہوتے رہتے ہیں انہیں باہمی تعاون اور مشاورت کے ذریعے حل کرلیا جاتا ہے اور مجھے امید ہے کہ صوبائی حکومت اعتماد پر پورا ترے گی جو میں نے اس پر کیا ہے ملک بھر میں وفاقی محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کو ختم کیا گیا ہے اور بلوچستان کو اس کے کوٹے سے زائد ملازمتیں دی جائیں گی تاکہ بلوچستان کے ہونہار اور قابل نوجوانوں کو روز گار کے مواقع میسر آسکیں اور وفاقی محکموں میں آکر اپنی خدمات سرانجام دیں حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد ملک بھر میں جو ترقیاتی منصوبوں کا آغا زکیا ان میں سے 40فیصد ترقیاتی منصوبے بلوچستان میں شروع ہوئے ہیں جس میں گڈانی پاور پروجیکٹ ،گوادر پورٹ کی فعالیت ، کاشغر شاہراہ سمیت گوادر انڈسٹریل زون سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کو اس کے حصے سے زیادہ یا جائے تاکہ عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو ختم کیا جاسکے مسلم لیگ ن تمام مسائل اور دیگرجماعتوں کے تحفظات کو افہام وتفہیم کے ذریعے آئینی وسیاسی طور پر حل کرنا چاہتی ہے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن کے حوالے اور آنے والے سینٹ انتخابات اور پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کا ٹاسک سیدال خان ناصرکو دیتے ہوئے بلوچستان کے سیاسی اور معروضی حالات سمیت مسلم لیگ ن کی حکومت صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی مفصل رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ پارٹی کارکنوں میں پائی جانیوالے بے چینی اور مایوسی کو ختم کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیساتھ ساتھ گوادر پورٹ کو فعال بنا کر صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائے گی تاکہ بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کیا جاسکے اور صوبے کو پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جاسکے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.