خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی آج عید منا رہے ہیں
اتوار 5 اکتوبر 2014 12:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخوا اور مہمند ایجنسی کے علاوہ دیگر تمام قبائلی علاقوں میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا آج عید منا رہے ہیں جب کہ گورنر خیبر پختونخوا کل عید منائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں عید الاضحیٰ کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مہابت خان میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں عوام کے علاوہ سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
عید الاضحی پر خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی تقسیم ہو گئی ہے ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں نماز عید ادا کی تاہم گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کل عید منائیں گے ۔بنوں ،چارسدہ، کوہاٹ، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا اور مہمند ایجنسی کے عوام نے کل ہی عیدالضحیٰ منائی تھی تاہم دیگر قبائلی علاقوں میں آج نماز عید کے اجتماعات ہوئے، اس موقع پر ملک کی بقائ، سلامتی اور امن و امان کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،نماز عید کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.