وزارت پانی و بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے میٹر پر لگانے کے لیے ڈیوائس کی خریداری

اتوار 5 اکتوبر 2014 15:44

وزارت پانی و بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے میٹر پر لگانے کے لیے ڈیوائس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) وزارت پانی و بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے میٹر پر لگانے کے لیے ڈیوائس خریدی ہے جس سے بجلی چور آسانی سے پکڑے جاسکیں گے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزارت پانی و بجلی لائن لاسز کی وجہ سے بہت پریشان ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے خیال میں بجلی کی چوری واپڈا میں خسارے کا سبب ہے اس کو روکنے کیلئے حکومتی سطح پر سنجیدہ کام ہورہا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت پانی و بجلی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تیار ہونے والا سافٹ ویئر خرید رہی ہے جس سے باآسانی پتہ لگایا جاسکے گا بجلی چوری کو ن سا میٹر کتنا کررہا ہے اس سے بجلی چوری پر قابو پایا جاسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :