ڈاکٹر طاہر القادری پر اتحادی جماعتوں، جذباتی کارکنوں کادباؤ، دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہ کرنے دیا

اتوار 5 اکتوبر 2014 16:55

ڈاکٹر طاہر القادری پر اتحادی جماعتوں، جذباتی کارکنوں کادباؤ، دھرنا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری پر اتحادی جماعتوں، جذباتی کارکنوں کادباؤ، دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہ کرنے دیا۔باوثوق ذرائع نے ”آن لائن“کو بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری جوکہ دھرنے کو جلسوں میں تبدیل کرکے واپس جانا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں ایک ہفتہ تک طویل مشاورت کی گئی اکثر کارکنان واپس جانا چاہتے تھے لیکن کچھ ایسے جذباتی کارکنان تھے جنہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سے واضح الفاظ میں کہاکہ ہم انقلاب کی خاطر آئے ہیں اور واضح تبدیلی کے بغیر اور کامیابی کے بغیر نہیں جائینگے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈاکٹر طاہر القادری کی اتحادی جماعتوں نے بھی شیخ الاسلام پر زور دیا کہ وہ کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ عمران خان کے کامیاب جلسوں کے باعث بھی حکومت پر شدید دباؤ ہے اس لئے اس دباؤ کو برقرار رکھا جائے اور دھرنا ختم نہ کیا جائے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری یہ مشورہ پہلے ماننے کیلئے تیار نہ تھے اور انہوں نے دو روز قبل اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اپنے دوستوں اور مخالفوں پر واضح کردیناچاہتاہوں کہ کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرونگا لیکن اگلے ہی روز انہوں نے دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہہ دیا کہ وہ شاہراہ دستور پر ہی عید منائینگے۔

متعلقہ عنوان :