Live Updates

شیخ رشید کی جانب سے بھیجا گیا عمران خان کی سالگرہ اورعید کا سامان پولیس نے روک لیا

اتوار 5 اکتوبر 2014 18:17

شیخ رشید کی جانب سے بھیجا گیا عمران خان کی سالگرہ اورعید کا سامان پولیس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی جانب سے ڈی چوک میں جاری دھرنوں کے لئے بھیجے گئے قناتوں اور قالینوں کا ٹرک کنونشن سنٹر کے سامنے پولیس نے روک لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے لیے وہ قالین اور قناتوں سے بھرا ٹرک ڈی چوک پہنچانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ سیکٹریٹ کی سربراہی میں اس ٹرک کو آگے جانے سے منع کر دیا۔ذرائع کے مطابق اس ٹرک میں تحریک انصاف کی سالگرہ منانے کے لئے بھی خصوصی سامان موجود تھا۔پولیس نے ٹرک کو کافی دیر تک اپنی حراست میں رکھا تاہم شیخ رشید احمد نے موقع پر پہنچ کر پولیس سے مذاکرات کر کے سامان کی رہائی ممکن بنالی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات