عمران خان نے بل نہ دیا تو بنی گالہ کی بجلی کاٹ دیں گے: عابد شیر علی
اتوار 5 اکتوبر 2014 19:11
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے 9 اکتوبر تک بجلی کا بل ادا نہ کیا تو بنی گالا کی بجلی کاٹ دیں گے۔ عمران خان کے دماغ کو 440 واٹ کا جھٹکا بھی دینا پڑیگا۔فیصل آباد میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی اور اگر بنی گالا کی بجلی کاٹتے وقت کوئی مزاحمت کی گئی تو کارروائی عمران خان کے خلاف ہو گی۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ قیادت کے حکم پر خاموش ہیں اور اگر عمران خان، طاہر القادری اور شیخ رشید نے اب ان کے جلسوں میں نعرے لگوائے تو ان کا گھروں سے نکلنا محال ہو جائیگا۔ ہماری مائوں اور بہنوں کو کنٹیرز پر کھڑے ہو کرر برا بھلا کہنے والے خود گریبان میں جھانکیں۔(جاری ہے)
رات کو بنی گالا میں عیاشی کے لئے چلے جاتے ہیں اور شام کو تار اور سرنگی کی رنگین محفل سجائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب لاکھوں سیلاب سے متاثر ہیں اور 10 لاکھ آئی ڈی پیز بے گھر ہیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اگست ستمبر کو بھول کر اگلی عید پر الیکشن کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر دھرنے والوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں معاملات مل بیٹھ کر حل کریں اور قوم کو حقیقی عید کی خوشیاں دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.