ٹی ٹونٹی میچ: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اتوار 5 اکتوبر 2014 21:02

ٹی ٹونٹی میچ: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے جو آج ایک جارحانہ کھیل پیش کرے گی جبکہ حفیظ اور سعید اجمل کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ پرفارمنس کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو منوائیں، ہم امید رکھتے ہیں کہ عید کے موقع پر جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور اس میچ میں چار نئے کھلاڑیوں کو میدان میں اتار رہے ہیں جبکہ کپتانی کرنے میں بھی مجھے بار موقع ملا ہے، امید ہے بہتر پرفارم کروں گا۔ پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد، اویس ضیاء، شعیب مقصود، عمر اکمل ، عمر امین، شاہد آفریدی، سعد نسیم، انور علی، وہاب ریاض، محمد عرفان اور رضا حسن شامل ہیں۔