عید الاضحی کے تین دنوں میں ملک بھر میں 12سے 14ارب کی کھالیں خریدنے کے سودوں کا تخمینہ

بدھ 8 اکتوبر 2014 14:56

عید الاضحی کے تین دنوں میں ملک بھر میں 12سے 14ارب کی کھالیں خریدنے کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) عید الاضحی کے تین دنوں میں ملک بھر میں 12سے 14ارب کی کھالیں خریدنے کے سودوں کا اندازہ لگایا گیا ہے ،گائے کی 25سے 30لاکھ، بکروں کی 35سے 40لاکھ جبکہ دنبوں کی 10لاکھ کھالیں جمع ہونے کے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے گزشتہ سال لیدر مصنوعات کی عالمی تجارت 140ارب ڈالر کے قریب رہی جس میں سے پاکستان کا حصہ ایک فیصد کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کی چمڑے کی تجارت 98 ارب ڈالر سے بڑھ کر 140 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی جن میں سے چین کی چمڑے کی تجارت میں 109 فیصد، بھارت کی تجارت میں 47 فیصد اور بنگلہ دیش کی چمڑے کی تجارت میں 40 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان کی چمڑے کی تجارت میں کمی دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے چمڑے کی صنعت کو بھارت، چین اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں سہولیات فراہم نہ کرنا ہے ۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اگر حکومت ایسوسی ایشن کے 14نکات پر مشتمل سفارشات پر عمل درآمد کرلے تو چمڑے کی مصنوعات کی تجارت دگنی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :