بھارتی کابینہ کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری ،وزیردفاع وخزانہ سب سے امیرترین وزیر،جیٹلی 72کروڑ سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں، مودی کے منقولہ اثاثے 26لاکھ سے زائد،غیر منقولہ کی مالیت ایک کروڑ ہے

بدھ 8 اکتوبر 2014 15:10

بھارتی کابینہ کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری ،وزیردفاع وخزانہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے کابینہ کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق وزیردفاع وخزانہ ارون جیٹلی سب سے امیرترین وزیرہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ویب سائٹ پر نریندر مودی سمیت کابینہ کے تمام وزرا ء کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق نریندر مودی کے منقولہ اثاثوں کی مالیت 26 لاکھ 12 ہزار 288 روپے جبکہ غیر منقولہ جائیدادکی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔

ویب سائٹ میں جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق دفاع اور خزانہ کے قلمدان سنبھالنے والے ارون جیٹلی بھارتی کابینہ کے سب سے امیر ترین وزیر ہیں جو 72 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ڈھائی کروڑ سے زائد جبکہ وزیر خارجہ سشما سوراج 2کروڑ 98 لاکھ سے زائد کے اثاثے رکھتی ہیں۔