ٹرین میں پولیس تشدد سے مسافرجاں بحق

بدھ 8 اکتوبر 2014 15:17

ٹرین میں پولیس تشدد سے مسافرجاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) ملتان سے راولپنڈی جانیوالی مہرایکسپریس میں پولیس تشدد سے مسافر دم توڑگیا جس کا وزیرریلوے اورآئی جی ریلویز نے نوٹس لیتے ہوئے چھ اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ سیٹ کے معاملے پر محمد سلیم کی توتکار ہوئی اور نوبت مارکٹائی تک پہنچ گئی ، محمد سلیم پہلے ہی نشست پر براجمان تھالیکن پولیس اہلکار کسی اور مسافر کو سیٹ پر بٹھانا چاہتے تھے ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق پانچ اہلکاروں نے دوران سفرمسافرکو تشددکانشانہ بنایاتھاجنہیں حراست میں لے کر تھانہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ ڈی آئی جی شارق جمال کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :