جاوید ہاشمی کو نماز عید کی ادائیگی کے بعد مخالفانہ نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا،اگر میرے خلاف نعرے لگ رہے تھے تو دوسری جانب” رو عمران رو“ کے نعرے بھی لگائے جارہے تھے‘ سینئر سیاستدان،عوام میرے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں ، انتخابی نتائج سے اس کاثبوت بھی مل جائے گا‘ اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو

بدھ 8 اکتوبر 2014 16:20

جاوید ہاشمی کو نماز عید کی ادائیگی کے بعد مخالفانہ نعروں کا سامنا کرنا ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) سینئر سیاستدان اور این اے149سے آزاد امیدوارجاوید ہاشمی کومخالفانہ نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیاجبکہ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر ایک طرف میرے خلاف نعرے لگ رہے تھے تو دوسری جانب” رو عمران رو“ کے نعرے بھی لگائے جارہے تھے۔جاوید ہاشمی شاہی عید گاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کیلئے آئے توپی ٹی آئی کے کارکنوں نے انہیں دیکھ کر نعرے بازی شروع کر دی ۔

جاوید ہاشمی نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہیں آئے جس کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر عید گاہ سے روانہ ہوگئے۔اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے انتخابی مہم میں کسی قسم کی کوئی سکیورٹی حاصل نہیں کی۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد جو واقعہ رونما ہوا وہ بعض لوگوں کا اختلاف رائے تھااور سب کو اختلاف رائے کاحق ہے۔

اگر ایک طرف میرے خلاف نعرے لگ رہے تھے تو دوسری جانب” رو عمران رو“ کے نعرے بھی لگائے جارہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نعرے بازی کرنے والے چند لوگ تھے تاہم میں نے تصادم سے بچنے کیلئے خود انہیں جاکر سمجھانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عوام میرے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں اور انتخابی نتائج سے اس کاثبوت بھی مل جائے گا۔لوگ کنٹینر کی سیاست کی بجائے الیکشن کی سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں۔ملتان میں عمران خان کاجلسہ ضمنی الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوگا۔عمران خان جمہوریت اسی کو سمجھتے ہیں کہ صرف ان کی بات ہی سنی جائے۔

متعلقہ عنوان :