ناشتہ نہ ملنے پر تحریک انصاف کے پرجوش کارکنوں کا اپنی انتظامیہ کے خلاف نعرے ،ناشتہ کم ہونے کی وجہ سے کارکنان نے قطاریں بھی توڑدیں جس کے ہاتھ میں آیا ، لے اْڑا، باقی منہ دیکھتے رہ گئے

بدھ 8 اکتوبر 2014 17:25

ناشتہ نہ ملنے پر تحریک انصاف کے پرجوش کارکنوں کا اپنی انتظامیہ کے خلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔8 اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں ناشتہ کم اور تاخیر سے پہنچنے پر کارکنان نے احتجاج شروع کردیا اور ’گونوازگو‘ کے نعروں کے ساتھ ساتھ ’گوانتظامیہ گو، ہائے ہائے‘ کے نعرے بھی لگائے ۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے جلسے میں حسب معمول علی الصبح ناشتہ پہنچ جاتاتھالیکن عید کے تیسرے روز (بدھ) ناشتہ تاخیر سے کم مقدارمیں پہنچا جس پر کارکنان مشتعل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ناشتہ کم ہونے کی وجہ سے پرجوش کارکنان نے قطاریں بھی توڑدیں جس کی وجہ سے بدنظمی دیکھی گئی اور جس کے ہاتھ میں جو آیا ، لے اْڑااور باقی منہ دیکھتے رہ گئے ۔ بھوکے رہ جانیوالے کارکنان نے پارٹی نعروں میں ’گوانتظامیہ گو‘ کے نعرے بھی لگاناشروع کردیے اور آخری اطلاعات تک دوبارہ دھرنے کے شرکاء کے لیے ناشتہ نہیں لایاگیا۔ تحریک انصاف کے ایک بھوکے رہ جانیوالے کارکن نے بتایاکہ پرجوش ہیں ، صبر نہیں ہوتا، نعرے تو لگانے ہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :