اسامہ کی لاش 3 سو پاونڈ وزنی لوہے کی چین کیساتھ سمندر بْرد کی گئی ،سا بق وزیر دفاع لیو ن پنیٹا

بدھ 8 اکتوبر 2014 17:53

اسامہ کی لاش 3 سو پاونڈ وزنی لوہے کی چین کیساتھ سمندر بْرد کی گئی ،سا ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر اور وزیر دفاع لیو ن پنیٹا نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی لاش کو تین سو پاونڈ وزنی لوہے کی چین کے ساتھ ایک کالے بیگ میں ڈال کر سمندر بْرد کیا گیا تھا۔سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی کتاب Worthy Fights:A Memoir of Leadership in War and Peace میں لکھا ہے کہ منصوبے کے تحت دنیا کے سب سے مطلوب شخص اسامہ بن لادن کی لاش کو تدفین کے لئے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس کارل ونسن پر منتقل کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

فروخت ہونے والی کتاب میں پنیٹا نے لکھا ہے کہ اسامہ کی میت مسلم روایات کے تحت تدفین کے لئے تیار کی گئی تھی، سفید کفن میں لپٹی میت کی نماز جنازہ ہوئی جس کے بعد اسے بھاری سیاہ بیگ میں رکھ دیاگیا۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ لاش ڈوب جائے، بیگ میں تین سو پاونڈ وزنی چین بیگ کے اندر رکھی گئی۔بیگ کو جہاز پر ایک سفید میز پر رکھا گیا تھا، یہ میز سمندر میں جسم ڈالنے کے لئے بنائی گئی تھی اور یہ میز ایک پٹری پر تھی کیو نکہ بیگ بھاری تھا میز کو گھسیٹ کر لاش سمندر میں ڈالنے کی جگہ تک لایا گیاتھا۔ پنیٹا نے مقام تو نہیں بتا یا تاہم ان کا کہنا تھا کہ لاش کو جیسے ہی سمندر میں گرایا گیا، وہ فوراً ڈوب گئی۔

متعلقہ عنوان :