امریکہ: مقامی عدالت نے محکمہ پولیس کو ختم کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 8 اکتوبر 2014 18:09

امریکہ: مقامی عدالت نے محکمہ پولیس کو ختم کرنے کا حکم دے دیا

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر والڈو میں کرپشن کی شکایات پر پولیس کے محکمہ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ والڈو شہر کے لوگ مقامی پولیس کے ہاتھوں اتنے تنگ تھے کہ عدالت میں پولیس کے خلاف شکایتوں کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا تھا والڈو پولیس کے اہلکار نہ صرف اوور سپیڈ کے نام پر بھاری جرمانے کرتے ہیں بلکہ احتجاج کرنے والے شہریوں کو پولیس اہلکار سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ شہریوں کے شدید احتجاج پرعدالت نے تحقیقات کا حکم دیا۔ جو چار ماہ جاری رہیں۔ الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے پولیس کے محکمے کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقامی سٹی کونسل نے بھی عدالتی فیصلے کی توثیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :