کراچی میں کچی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک
بدھ 8 اکتوبر 2014 20:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے اب تک کچی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے کر اے آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کر لی، پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔شہر قائد میں عیدالضحیِ کے موقع پر پیر کی شب شرافی گوٹھ کے علاقے میں کچی شراب پینے سے دو افراد کی اموات ہوئی تھیں۔
جناح ہسپتال کی انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک کچی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پندرہ افراد کی ہلاکتیں کل اور دو افراد کی آج ہوئی۔(جاری ہے)
کچی شراب پینے سے ہلاکتیں لانڈھی، کورنگی، زمان ٹائون، محمود آباد، اختر کالونی، شرافی گوٹھ اور بلال کالونی میں ہوئیں۔ اب بھی 5 افراد جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں کچی شراب پینے سے ہونیوالی ہلاکتوں کو نوٹس لے کر اے آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے کچی شراب برآمد کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شراب کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں شہر مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.