گھنٹے کی انجری،جنید خان آسٹریلیا کیخلاف سیریزسے باہر، فاسٹ بالرسہیل تنویر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پریکٹس کے دوران انہیں گھٹنے میں تکلیف ہوئی ، ایم آئی آر ٹیسٹ بھی کرایا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق فاسٹ بالر کو صحتیابی کیلیے مزید چار سے چھ ہفتے درکار ہیں،پی سی بی

بدھ 8 اکتوبر 2014 22:05

گھنٹے کی انجری،جنید خان آسٹریلیا کیخلاف سیریزسے باہر، فاسٹ بالرسہیل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) گھٹنے کے انجری کے باعث فاسٹ بالر جنیدخان آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے، فاسٹ بالرسہیل تنویر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جنید خان کی انجری،سہیل تنویر کی لاٹری نکل آئی،آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کیے جانے والے فاسٹ بالر جنیدخان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے،پی سی بی کے مطابق پریکٹس کے دوران انہیں گھٹنے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کا ایم آئی آر ٹیسٹ بھی کرایا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق فاسٹ بالر کو صحتیابی کیلیے مزید چار سے چھ ہفتے درکار ہیں، جس کے باعث انہیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر کردیا گیا اور وہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلیے بھی دستیاب نہیں ہونگے،پی سی بی ذرائع کے مطابق جنید خان کی جگہ فاسٹ بالر سہیل تنویرکو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، جنھوں نے اپنا آخری ون ڈے دسمبر دوہزار تیرہ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا،پاک آسٹریلیا حالیہ سیریز کے آغاز سے قبل آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی انجری کے شکار ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :