حج پروازوں کا سعودی عرب سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری،حاجیوں کا شاندار استقبال

جمعرات 9 اکتوبر 2014 11:34

حج پروازوں کا سعودی عرب سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری،حاجیوں کا شاندار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز کی حج پروازوں کا سعودی عرب سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، متعدد حج پروازیں لاہور پہنچ گئی ہیں، حاجیوں کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلی حج پرواز نے رات گیارہ بجے لاہور پہنچنا تھا تاہم روایتی طور پر یہ پرواز بھی ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی جب حاجی لاہور ائیر پورٹ پر پہنچے تو ائیر پورٹ آئے ان کے عزیزو اقارب نے پھولوں کے ہار پہنا کر حاجیوں کا استقبال کیا ۔

200 سے زائد حاجی نجی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ حاجیوں کو لینے کے لیے صرف ایک شخص کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔ سعودی ائیرلائنز کی پرواز 470 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی ۔ پی آئی اے کی حجاج کرام کو کراچی لانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہے ، پی آئی اے کی پرواز کو سوا 3 بجے پہنچنا تھا۔

متعلقہ عنوان :