کراچی میں فائرنگ واقعات، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

جمعرات 9 اکتوبر 2014 11:57

کراچی میں فائرنگ واقعات، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) کراچی علاقے لیاری چاکیوڑاہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی نمبر 6 میں فائرنگ سے فیصل جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ لیاری غریب شاہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

نارتھ کراچی سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سی آئی ڈی اہلکار زخمی ہو گئے۔ دونوں اہلکار ایس ایس پی چودھری اسلم کے گارڈز رہ چکے ہیں۔ نیو سبزی منڈی میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :