کچی شراب کی فروخت،ہلاکتیں،ملوث افرادکیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

جمعرات 9 اکتوبر 2014 13:19

کچی شراب کی فروخت،ہلاکتیں،ملوث افرادکیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) کراچی میں کچی شراب سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد حکومتی عہدے دار اور مشینری حرکت میں آگئی ہے، کہی سانحہ پر پولیس والوں کو معطل کیا جارہا ہے تو کئی کریک ڈاؤں کے احکامات صادر کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین دنوں میں کچی شراب کے مزے لوٹ والوں کی تعداد ستائیس تک جا پہنچی ہے، جب کہ اب بھی 20 سے زائد افراد موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں، غیر معیاری شراب پینے سے ہلاکتیں بڑھیں تو خواب غفلت میں شرابور انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے، عید کی چھٹیوں سے فراغت کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے معابلے پر اہم اجلاس طلب کیا، جس میں کچی شراب سے اموات کے معاملے پر غور کیا گیا۔