نامناسب تصاویر جاری کرنیوالے جنسی جرائم کے مرتکب ہوئے،جینیفر لارنس

جمعرات 9 اکتوبر 2014 14:50

نامناسب تصاویر جاری کرنیوالے جنسی جرائم کے مرتکب ہوئے،جینیفر لارنس

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء)آسکرایوارڈیافتہ اداکارہ جینیفرلارنس نے اپنی نا مناسب تصاویر انٹرنیٹ پر جاری والے ہیکرز کو جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جینیفر لارنس کا کہنا تھا کہ یہ ”ہیکنگ“ صرف اخلاقی جرم نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت ہے۔ اس پر جنسی جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔ پچھلے ماہ کئی ماڈلز ،اداکاراؤں اور معروف شخصیات کی غیر موزوں تصاویر ہیکرز نے انٹرنیٹ پر جاری کیں۔ جینیفرلارنس کا کہنا ہے کہ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد وہ خوف زدہ تھیں اور انھیں خدشہ تھاکہ ان کے کیریئرپراس کا منفی اثر ہوگا۔