Live Updates

عمران خان حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں،پرویز رشید

جمعرات 9 اکتوبر 2014 17:33

عمران خان حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں،پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے قومی مقصد کے حصول کے لئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کو ہدایت کرنی چاہئے کہ وہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کرے تاکہ آپریشن ضرب عضب یکسوئی کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور یہ غلط تاثر بھی پیدا کر رہے ہیں کہ حکومت کشمیر اور ڈرون حملوں کے مسئلے پر خاموش ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :