Live Updates

تحریک انصاف آج ملتان میں سیاسی میدان سجائے گی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 11:49

تحریک انصاف آج ملتان میں سیاسی میدان سجائے گی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) ملتان میں تحریک انصاف آج میدان سجا رہی ہے ۔ جلسہ گاہ کے لئے قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے جو کپتان کے لیے کوئی نئی جگہ نہیں۔ اس اسٹیڈیم سے عمران خان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

سونامی کی لہریں ملتان پہنچ گئی ہیں جہاں قلعہ قاسم باغ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں پنڈال سجایا گیا ہے ۔

ویسے تو یہ اسٹیڈیم فٹ بال کے لیے مشہور ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں کرکٹ کا بین الاقوامی میچ بھی ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

1980 میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں عمران خان بھی موجود تھے۔ عمران نے 62 رنز دے کر اپنی دھواں دھار بالنگ سے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

چونتیس برس بعد عمران ایک بار پھر اس میدان میں ہوں گے ، لیکن پچ پر نہیں اسٹیج پر، ساتھ ہی ہاتھ میں بال نہیں بلکہ مائیک ہوگا ۔

تحریک انصاف کے دیگر جلسوں کے مقابلے میں اس بار اسٹیج بھی خاصا اونچا بنایا جا رہا ہے جو تقریباً چالیس فٹ بلند ہے۔ اسٹیڈیم میں ستر ہزار لوگ سما سکتے ہیں۔


اگر لوگ سیڑھیوں پر بھی بیٹھ جائیں تو تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ اسٹیڈیم بھرنے کے لیے پی ٹی آئی بھر پور زور لگا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات