بلدیاتی انتخابات ، کے پی کے کا از سر نو حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ
جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے از سر نو حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم شروع کرنے کے حوالے سے بھی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
صوبائی کابینہ نے الیکشن کمیشن سے بائیو میٹرک سسٹم اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے مسودے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ قانون سازی میں ممکنہ تاخیر کی صورت میں آرڈیننس کے ذریعے فیصلے کا اطلاق کیا جائے گا ۔ نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ عمران خان نے بھی اس حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.