پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ہو گا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:04

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ہو گا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) ون ڈے سیریز بچانے کے لیے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آج دوسرے ون ڈے میں مقابلہ کرے گی ۔ تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز بچانے کے لیے آج کے میچ میں فتح درکار ہے تاہم انہوں نے دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے ۔

کپتان نے دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ۔ کہتے ہیں کہ محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے سے ٹیم کا بیلنس خراب ہوا ۔ زخمی فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ منیجمنٹ پہلے ہی آل راؤنڈر سہیل تنویر کو سکواڈ میں شامل کر چکی ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف واحد ٹی 20 اور پھر پہلا ون ڈے جیتنے کے بعد کامیابی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :