اداکارہ میرا نے ملتان میں اپنے ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ شروع کر دی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 13:09

اداکارہ میرا نے ملتان میں اپنے ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ شروع کر دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ میرا نے ملتان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے ساتھ اپنے ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ بھی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ میرا جو ان دنوں ملتان کے ڈان تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” بڑا مزہ آئے گا “ میں پرفارم کر رہی ہیں نے ملتان میں اپنے ہسپتال شفقت انساء ٹرسٹ کی تعمیر کے لئے بینر بھی لگوا دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھی اداکاروں کو کوپن بک بھی دے دی ہے کہ وہ بھی اپنے پرستاروں اور دیگر ذرائع سے ہسپتال کے لئے کوپن فروخت کر کے فنڈ ریزنگ کریں ۔

متعلقہ عنوان :