لیسکو نے 5مرلہ مکان کے مالک کو 50ہزارروپے کا بل بھجوا دیا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 14:38

لیسکو نے 5مرلہ مکان کے مالک کو 50ہزارروپے کا بل بھجوا دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) لیسکو نے لاہور پولیس لائنز میں تعینات اے ایس آئی کے 5مرلہ مکان کا بجلی کا بل 50ہزار روپے بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی )محمد سلیم کے مطابق چونگی امرسدھو کے علاقے قینچی میں اس کا 5مرلہ کا مکان ہے ، وہ کو ئی ایئر کنڈیشنر استعمال نہیں کرتا جب کہ فریج بھی صرف گرمیوں میں ہی استعمال ہوتا ہے ۔محمد سلیم کے مطابق لیسکو حکام نے شکایت کے باوجود غلط میٹر ریڈنگ کا نوٹس نہیں لیا اور پچاس ہزار 229 روپے بل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :