بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے، کسی کی اجارہ داری قبول نہیں، چودھری نثار

جمعہ 10 اکتوبر 2014 15:39

بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے، کسی کی اجارہ داری قبول نہیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ بھارتی جارحیت کسی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہے ، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، کسی کی اجارہ داری اور تھانے داری قبول نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی افواج غیرملکی خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں ،احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ بھارتی وزرا کے بیانات ماحول خراب کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فلیگ میٹنگ آئندہ منگل کو ہوگی ۔ خیبر پختونخوا حکومت اسلام آباد میں انقلاب لانے میں مصروف ہے ۔ دھرنے والے قوم اور دنیا دونوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ نے آئی ڈی پیز کیمپ کو دنیا میں منظم کیمپ قرار دیا۔