ملک میں ری الیکشن نظر آرہے ہیں، عمران خان
جمعہ 10 اکتوبر 2014 16:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) عمران خان کہتے ہیں کہ مڈ ٹرم نہیں ری الیکشن نظر آرہے ہیں، آج کے جلسے سے پتہ چل جائے گا عوام کہاں کھڑے ہیں، جمہوریت میں عوام کو گو نواز گو کہنے کا حق ہے۔
(جاری ہے)
ملتان روانگی سے قبل اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ میں دھاندلی کی بات کرتی ہیں مگر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ نہیں کرتیں، پیپلزپارٹی تیتر ہے نہ بٹیر، مڈٹرم نہیں، ری الیکشن نظر آرہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے سے پتہ چل جائے گا عوام کہاں کھڑے ہیں، جمہوریت میں عوام کو گو نواز گو کہنے کا حق ہے، ن لیگ اور پی پی کے دور میں حکومت مخالف نعرے ان کا حق تھے، گو عمران گو کہیں لیکن میں وزیراعظم ہوں نہ وزیر، ثابت ہوچکا ہے کہ الیکشن آر اوز کا تھا، جسٹس افتخار چوہدری کا نام لے کر بالکل ٹھیک کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.