کشمیر اب انڈیا کا حصہ نہیں رہے گا ، جہاں ظلم ہوگا وہاں جہاد جاری رہے گا، حافظ سعید

جمعہ 10 اکتوبر 2014 18:00

کشمیر اب انڈیا کا حصہ نہیں رہے گا ، جہاں ظلم ہوگا وہاں جہاد جاری رہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) لاہور میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جماعتہ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ امریکی صدر اوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ملاقات کا نتیجہ ہے کہ آج بھارت پاکستان میں جارحیت کر رہا ہے اور امریکہ نے بھارت کو خطے میں نمبردار بنانے کے لئے پاکستان میں خطرہ کھڑا کیا ہے۔

ہم نے ملک کا ہر صورت دفاع کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل یہ طے کرے کہ انڈیا کی توپوں کا منہ بند کرنا ہے وگرنہ اس کا جواب غزوہ ہند میں ہوگا۔ انہوں نے سیاستدانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں ملک کے دفاع کے لئے اکٹھے ہو جائیں۔ نارووال، سیالکوٹ بارڈر پر انڈیا کی طرف سے جارحیت اعلان جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے اپنی شکست کا بدلہ ہم سے لے رہا ہے اور اس جنگ کا انجام یہ ہوگا کہ کشمیر اب انڈیا کا حصہ نہیں رہے گا اور جہاں ظلم ہوگا وہاں جہاد جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :