ملتان جلسہ: تحریک انصاف نے 3 لاکھ افراد کی شمولیت کا دعویٰ کر دیا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 18:58

ملتان جلسہ: تحریک انصاف نے 3 لاکھ افراد کی شمولیت کا دعویٰ کر دیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے قاسم باغ فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میں تین لاکھ سے زائد افراد کی شمولیت کا دعویٰ کر دیا ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم مکمل طور پر عوام کے ساتھ بھرگیا جب ہزاروں افراد باہر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں تقریباً ایک لاکھ افراد موجود ہو سکتے ہیں کیونکہ اسٹیڈیم کے اندر لگ بھگ 70 ہزار افراد سما سکتے ہیںجبکہ اسٹیڈیم میں لگی کرسیوں پر بھی 40 ہزار تک لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔