مصباح الحق 150 ون ڈے کھیل کر بھی سنچری سے محروم

جمعہ 10 اکتوبر 2014 19:24

مصباح الحق 150 ون ڈے کھیل کر بھی سنچری سے محروم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ڈیرھ سو ون ڈے کھیل کر بھی سنچری سے محروم ہیں۔ 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے مصباح الحق نے شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کا ڈیرھ سواں ون ڈے میچ کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

12 سالہ کیریئر میں انہوں نے ابھی تک سنچری اسکور نہیں کی۔ 40 سالہ مصباح الحق 150 ون ڈے میچز کی 137 اننگز میں 43.33 کی اوسط سے 4594 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین اسکور 96 ناٹ آؤٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :