رشتہ کے تنازعے پر کشمیری برادری کے دو گروپوں میں تصادم فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:15

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء ) رشتہ کے تنازعے پر کشمیری برادری کے دو گروپوں میں تصادم فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ ذخمیوں میں چچا بھتیجے شامل جن کو تشو۔

(جاری ہے)

یشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا علاقے میں گشیدگی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم روڈ پر واقع کشمیری کالونی میں رشتہ کے تنازعے پر کشمیری برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس میں آزادانہ طور پر اسلحہ اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا ہونے والے تصادم میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں عبد الرزاق کشمیری ،شبیر کشمیری ،وحید کشمیری اور کرم الدین کشمیری شامل ہیں جو گولیاں لگنے سے شدید ذخمی ہو گے واقع کی اطلاع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے ذخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار روانہ کیا جہاں سے چاروں ذخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیارابطہ کرنے پر ایس ایچ او ٹنڈوالہ یار افضل مگسی نے بتایا کہ مذکورہ جھگڑا رشتہ کا تنازعہ ہے اور دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں ان کا کہنا تھا کہ ذخمی ہونے والوں میں فائرنگ کرنے والے کے چچا اور کزن شامل ہیں ابتدائی رپورٹ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :