غیر قانونی طریقے سے حج کرنے والے زائرین کی ویڈیومنظرعام پرآگئی ،سعودی انتظامیہ برہم

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:26

غیر قانونی طریقے سے حج کرنے والے زائرین کی ویڈیومنظرعام پرآگئی ،سعودی ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) سعودی عرب کے نجی ٹیلی ویڑن پر چلنے والی ویڈیو نے کئی سوالات اٹھائیے، ویڈیو کے مطابق ایک شاپنگ مال میں غیر قانونی حاجی سوتے نظر آرہے ہیں۔ یہ ویڈیو مکہ کے بڑے شاپنگ مال کی ہے جہاں دکانوں کے درمیان بنی گلیوں میں کئی لوگوں کو سوتے ہوئے دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ حاجی ہیں اور اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب آتے ہیں اور مالی وسائل اور تنگ دستی کی وجہ سے کسی رہائشی عمارت میں رہنے کی بجائے پبلک عمارتوں اور شاپنگ مالز میں سوتے ہیں۔

جب کہ یہ بھی دیکھنے میں آیاہے کہ اکثر لوگ غیر قانونی طور حجاز میں حج کے دنوں میں قیام کرتیہیں۔پبلک پروٹیکشن کے انوسٹی گیشن کے بیورو کے اہلکار کے مطابق اس ویڈیو نے آنکھیں کھول دی ہیں اور سعودی حکومت نے اس پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال ڈھائی لاکھ حاجی غیر قانونی طور پر سعودی عرب آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :