نوازشریف میران شاہ کا دورہ کرنیوالے پہلے وزیراعظم نہیں ‘آصف زرداری

جمعہ 10 اکتوبر 2014 21:17

نوازشریف میران شاہ کا دورہ کرنیوالے پہلے وزیراعظم نہیں ‘آصف زرداری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف میران شاہ کا دورہ کرنیوالے پہلے وزیراعظم نہیں ،حقائق درست رکھے جائیں اور تاریخ مسخ نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سرگودھا ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 1976 میں ذوالفقار بھٹو نے میران شاہ کا دورہ کیا اور 1996 میں بے نظیر بھٹو بھی میران شاہ گئیں ۔دونوں رہنماؤں نے وہاں کے عوام سے بھی ملاقات کی اس لیے کسی بھی معاملے پر حقائق درست رکھے جائیں اور تاریخ مسخ نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :