ملتان جلسہ میں ہمیں بھی جان کاخطرہ تھا،شریں مزاری ،پولیس کی جانب سے گیٹ نہ کھولنابھی افسوسناک ہے ،

جمعہ 10 اکتوبر 2014 22:12

ملتان جلسہ میں ہمیں بھی جان کاخطرہ تھا،شریں مزاری ،پولیس کی جانب سے ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ ملتان جلسہ میں ہمیں بھی جان کاخطرہ تھا،پولیس کی جانب سے گیٹ نہ کھولنابھی افسوسناک ہے ،قیمتی جانوں کے ضیاع پرجتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ کارکنوں نے گیٹ توڑاتوپولیس نے روکنے کی کوشش نہیں کی ،انتظامیہ کاکام کنٹرول کرناہوتاہے ،جلسہ گاہ میں سٹیج پرلوگوں کے چڑھنے اورسیڑی ٹوٹنے کے واقع کانوٹس لیامیں نے ایلیٹ فورس سے ہجوم کوکنٹرول کرنے کوکہالیکن کوئی کنٹرول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی انتظامیہ کی غفلت کانوٹس لیاجائے گااورجوبھی واقع کاذمہ دارہواس کااحتساب ہوگا،جلسہ میں ہمیں بھی جان کاخطرہ تھا۔انہوں نے کہاکہ جلسہ کے بعدسٹیڈیم کاایک ہی گیٹ کیوں کھولاکیااس کی بھی انکوائری کی جائے گی ،جلسہ کے بعدکارکنوں کی جان کاضیاع افسوسناک ہے اوراس سانحہ پرجتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے ،تاہم جوبھی ذمہ دارہواس کااحتساب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :