Live Updates

عمران خان جمہوریت کے نام پر آمریت قائم کرناچاہتے ہیں،پرویز رشید

جمعہ 10 اکتوبر 2014 22:36

عمران خان جمہوریت کے نام پر آمریت قائم کرناچاہتے ہیں،پرویز رشید

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشیداورالسادات قومی جرگہ کے مرکزی چےئرمین سیدفقیرآغاکے درمیان گزشتہ شب ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان جمہوریت کے نام پر آمریت قائم کرناچاہتے ہیں دھرنوں اورڈنڈوں کے ذریعے ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش تیارکی گئی ہے دشمنان پاکستان ہمیں معاشی طورپرتباہ کرنے کی منصوبے بنارہے ہیں انتشاراوردھرنوں کی سیاست نے ہمارے مستحکم کرنسی کو ڈالرکے مقابلے میں ایک بارپھرڈاؤن کردیاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بچگانہ سوچ نے ہمارے تمام ترقیاتی منصوبوں کو التواء کاشکاربنادیا السادات قومی جرگہ وفاق سے لیکربلوچستان مخلوط حکومت سے مطمئن ہے اوربلوچستان کے درویش صفت وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو عوام کاحقیقی نمائندہ تصورکرتاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات