Live Updates

ملتان حادثے پر اظہار افسوس،وجہ انتظامیہ کا عدم تعاون ، شہباز شریف تحقیقات کروائیں: عمران خان

جمعہ 10 اکتوبر 2014 22:49

ملتان حادثے پر اظہار افسوس،وجہ انتظامیہ کا عدم تعاون ، شہباز شریف تحقیقات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملتان میں ہونے والے واقعے پر دکھ اور غم کا اظہار کرتا ہوں، لواحقین سے مجھے شدید ہمدردی ہے، میں تحریک انصاف کی ساری قیادت کو ہدایت دیتا ہوں کہ نشتر ہسپتال پہنچیں اور متاثرین کے ساتھ موجود رہیں ، ان کا دکھ بانٹیں، آئندہ ایسے حادثے سے بچنے کے لئے آئندہ تمام معاملات کا انتظام ہم خود کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی چوک پر جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کی سخت مذمت کرتا ہوں جس نے ہماری انتظامیہ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیابلکہ الٹا ہماری بجلی کاٹ دی گئی اور ہم نے جنریٹرز استعمال کر کے جلسہ کیا، غیر متعلقہ افراد کو پولیس نے سٹیج پر چڑھایا، سٹیڈیم میں آٹھ گیٹ موجود تھے مگر صرف دو گیٹ کھولے گئے اور سٹریٹ لائٹس بند کر دی گئیں جس کے نتیجے میں یہ سانحہ رونما ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کو فوری طور پر معطل کر کے تحقیقات کروائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کو قرار واقعی سزا دیں۔اس موقع پر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات