سانحہ ملتان کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، رحمان ملک

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 11:53

سانحہ ملتان کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، رحمان ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ نہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، سانحہ ملتان پر سب کو دکھ ہے، واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے،ہم کسی کے ساتھ نہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، سانحہ ملتان سے متعلق گفت گو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ سانحہ ملتان کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے یا حکومت، عمران خان سے اپیل ہے کہ واقعہ کی پارٹی کے اندر بھی تحقیقات کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں7افراد کی ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، سانحہ ملتان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ س

متعلقہ عنوان :