لوئراورکزئی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 13:02

لوئراورکزئی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق

لوئر اور کزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) سپاہ دولت موسی ٰ میں سڑک کنارے نصب باروی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع اور پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ اور لوئر اورکزئی کے سرحدی علاقے سپاہ میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیٹیکیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف جائے حادثہ سے گزرنے والی امن لشکر کے رضا کار کی گاڑی تھی۔



جیسے ہی امن لشکر کے رضاکار کی گاڑی گزری تو دھماکا ہوگیا۔، جس سے رضا کار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔ واقعہ کے بعد امن لشکر کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، جب کہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سم