زندگی کی مدت کا شمارکرنے والی ٹکر نامی ڈیتھ واچ تیار

گھڑی کو تیار کرنے کا مقصد لوگوں کو زندگی کے بچے ہوئے وقت کیلئے تیار رہنے کا موقع فراہم کرنا ہے،موجد

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 13:08

زندگی کی مدت کا شمارکرنے والی ٹکر نامی ڈیتھ واچ تیار

سٹاک ہوم(این این آئی) سوئیڈش موجد نے ایک ایسی گھڑی تیار کرلی جو کسی فرد کی زندگی کی مدت کا شمار کرسکے گی۔ٹکر نامی اس ڈیتھ واچ کو سوئیڈن کے فریڈرک نامی شخص نے تیار کیا ہے۔ ڈیتھ واچ کے اس خوفناک پہلو کو دبانے کیلئے فریڈرک نے اس گھڑی کو ہیپی نیس واچ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

موجد کا کہنا ہے کہ اس گھڑی کو تیار کرنے کا مقصد لوگوں کو زندگی کے بچے ہوئے وقت کیلئے تیار رہنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔اس گھڑی کو استعمال کرنے والے کو بس اس گھڑی میں اپنی بیماریاں اور دیگر تفصیلات داخل کرنا ہونگی۔ جس کے بعد یہ گھڑی کاونٹ ڈاون کی شکل میں چلنا شروع کردے گی۔اس انوکھی گھڑی کی قیمت پچاس پاونڈ مقرر کی گئی ہے۔