Live Updates

انتظامیہ نے بجلی بھی بند نہیں کی،ڈی سی او ملتان نے تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑپر ضلعی انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا

غلطی ثابت ہوئی تو مجھے معطل کیا جائے لیکن اگر تحریک انصاف ذمہ دار پائی گئی تو وہ خود اپنی سزا طے کرے‘ زاہد سلیم گوندل

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 13:22

انتظامیہ نے بجلی بھی بند نہیں کی،ڈی سی او ملتان نے تحریک انصاف کے جلسے ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑپر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے 5 گیٹ کھلے ہوئے تھے۔انتظامیہ نے بجلی بھی بند نہیں کی۔اندر انتظامات کی ذمے داری تحریک انصاف کی تھی۔

تحریری ثبوت موجود ہیں ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے کہاکہ جلسہ گاہ کے 5 گیٹ کھلے ہوئے تھے۔ڈی سی اوکا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں بجلی کے لیے جنریٹر استعمال کیا جا رہا تھا جس کے بارے میں تحریک انصاف کے رہنماؤ ں نے انھیں اور سی پی او کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔صرف جلسے کے انتظامات کے لیے بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو پورا کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی قیادت اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے الزامات لگا رہی ہے۔جلسے کی لائٹ بند کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ گیٹ پر اگر ایک آدھ لائٹ لگی تھی اور اسے بند کر دیا گیا تو اس کی ذمے دار تحریک انصاف کی انتظامیہ ہے۔زاہد سلیم گوندل کا کہنا تھا کہ وہ جلسے کی انتظامیہ کو کہتے رہے کہ اپنے انتظامات ٹھیک کریں۔

مگرپی ٹی آئی کا اپنا ایک سسٹم ہے اور وہ کسی کی بات سننے کے لیے تیار بھی نہیں ہوتے۔ڈسی او ملتان کے مطابق جلسے کی سکیورٹی کے لیے 15 واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈٹیکٹر کے ساتھ 2200 پولیس اہلکار تعینات تھے۔ زاہد سلیم گوندل نے واقعہ کی تحقیقات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی غلطی ثابت ہوئی تو انھیں معطل کیا جائے لیکن اگر تحریک انصاف ذمے دار پائی گئی تو وہ خود اپنی سزا طے کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات