Live Updates

نجی طیارے کی عدم دستیابی، عمران خان کی ملتان آنے سے معذرت

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 13:45

نجی طیارے کی عدم دستیابی، عمران خان کی ملتان آنے سے معذرت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نجی طیارے کی عدم دستیابی پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلسہ میں جاں بحق ہوجانے والے کارکنان کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے لئے نجی طیارہ دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ ملتان نہیں جا سکیں گے۔ جمعہ کی رات جلسے کے بعدبھگ دوڑ مچ جانے کے باعث سات افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے لیکن عمران خان اسلام آباد چلے گئے تھے اور تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ عمران خان ہفتے کے روز ملتان آئیں گے لیکن اب اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ملتان نہیں آسکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :