پاکستان کے خلاف جارحیت کا منصوبہ کئی ماہ قبل بنایا گیاتھا: بھارتی میڈیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 14:26

پاکستان کے خلاف جارحیت کا منصوبہ کئی ماہ قبل بنایا گیاتھا: بھارتی میڈیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو ”سبق“ سکھانے کے لئے نہ صرف کشمیر اور سیالکوٹ باﺅنڈری پر بھارتی افواج کو فری ہینڈ دے دیا ہے بلکہ عسکری کمانڈرز کو مد مقابل فوجی کمانڈرز سے فلیگ میٹنگز کرنے سے بھی منع کردیا ہے۔

ایک بھارتی جریدے کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کو پاکستانی علاقوں پر بھرپور فائرنگ اور گولہ باری کے احکامات دئیے گئے تھے جس کے بعد پاکستانی سرحدی دیہات اور عسکری پوسٹوں کو بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک بھارتی صحافی کے مطابق بی ایس ایف اور فوج کی آرٹلری کو پابند کردیا گیا ہے کہ ہر اس پاکستانی پوسٹ پر سینکڑوں گولیاں اور گولے داغے جائیں جہاں سے ایک جوابی فائر بھی بھارت کی جانب آرہا ہو۔

(جاری ہے)

بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق چونکہ پاکستانی افواج اس وقت شمالی وزیرستان آپریشن میں مصروف ہے لہٰذا اسے سرحدی تنازعات میں الجھانے کا یہ بہترین موقع ہے تاکہ آپریشن ضرب عضب متاثر ہو اور پاک فوج کا مورال ڈاﺅن ہوجائے۔ سیکرٹری بارڈر مینجمنٹ شاہ نلیتا کمار نے تسلیم کیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم مودی نے افواج کو کارروائیوں کے واضح احکامات دئیے ہیں اور سیز فائر سے بھی منع کردیا ہے۔ بھارتی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی افواج کو کئی ماہ قبل اس وقت پاکستان کے خلاف عسکری کارروائیوں کی پلاننگ کے احکامات دئیے گئے تھے جب دو لاکھ سے زیادہ پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :